علاقہ سے درجنوں افراد نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ اپنی پارٹی ایس سی ریاستی ونگ بودھ راج بھگت نے پٹیال چک علاقہ میں تعمیر وترقی کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وارڈ نمبر72پٹیال چک میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران علاقہ کے عوامی وترقیاتی مسائل کو زیر غور لایاگیا۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ علاقہ میں ترقیاتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بارہا گذارشات کے باوجود انتظامیہ علاقہ میں بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی، پانی کی نامناسب سپلائی ، گلی ونالیوں میں صفائی ستھرائی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پرزور دیاکہ اِن مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے۔اس موقع پر درجنوں افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان میں جوگیندر لال ساگام، لابیہ رام صوبائی سیکریٹری ایس سی ونگ، اشوک شرما، نیلم دیوی وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔