بی ایس ایف کے بہادروں، زیڈ ای پی او منڈی اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی
سرفرازقادری
پونچھ؍؍علاقے پونچھ تحصیل منڈی میں آج، یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ زون منڈی کی جانب سے بڈھا امرناتھ مندر تا جالیاں پارک تک”فٹ انڈیا سوچھتا آزادی دوڑ” کی ریلی نکالی گئی۔ فٹ انڈیا سوچھتا فریڈم رَن جس میں کمانڈ 54 یونٹ بٹالین بی ایس ایف مدھوکر جوئیل نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔زیڈ ای پی او منڈی راجندر سنگھ اور پورے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون منڈی، 54 بٹالین کے بی ایس ایف جوانوں، و گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی کی طالبات نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا۔اور بلند آواز سے نعرے بھی لگائے گے "ہم سب نے ٹھانا ہے، بھارت کو سوچھ بنانا ہے اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا اہم پیغام دیا۔زیڈ ای پی او منڈی نے اپنے بیان میں بتایا فٹ انڈیا سوچھتا آزادی دوڑ”کا مقصد موٹاپے، سستی، ذہنی دبائو، اضطراب اور مختلف بیماریوں سے چھٹکارا پانے میں لوگوں کی مدد کر نا ہے اور تندرست رہنے کیلئے اْن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ شہریوں کو تاکید کی جائے گی کہ وہ جسمانی تندرستی کیلئے 30 منٹ صرف کریں اور سووچھ بھارت، سوستھ بھارت کے نعرے کے ساتھ اپنے سرگرم طرزِ زندگی کی کامیابیوں کی خوشی منائیں۔