ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے تعینات عملہ کے خلاف کاروائی کی مانگ
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کی آعظم آباد پنچائیت میں قائیم ایوشمان بھارت سنٹر کو بند پاکر مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ سات اٹھ سال قبل اس سنٹر کو کھولا گیاتھا۔لیکن یہاں پر تعینات ڈاکٹر کبھی بھی حاضر نہیں ہوتاہے۔ جس کی وجہ سے یہ سنٹر اکثر بند رہتاہے۔ اور یہاں پر انے والے لاکھوں روپیہ کی ادویات زائید المعاد ہوجاتی ہیں۔ سماجی کارکن پیر زادہ بلال احمد مخدومی نے بات کرتے ہوے کہاکہ یہاں اگر چہ بلکل ہیڈ کواٹر سے چند سو میٹر کی دوری پر یہ سنٹر قائیم ہے۔ لیکن یہاں پر. تعینات ڈاکٹر کی اج تک شکل بھی نہیں دیکھی گئی ہے۔ اور سنٹر ہمیشہ بند ہی رہتاہے۔ اگر یہاں سنٹر قائیم ہے۔ اور یہاں غریب لوگوں کے لئے محکمہ لاکھوں کی ادویات بھی فراہم کی جاتیں ہیں۔ لیکن عوام تک نہیں پہنچ پاتی ہیں۔جس سے یہ صاف ظاہر ہورہاہے۔یہاں تعینات ڈاکٹر اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے سب کچھ دہرم بھرم ہورہاہے۔سابق اوقاف ایڈمنیسٹیٹر ریاض آتش نے کہاکہ یہاں اگر سنٹر کو قائیم کیاگیاہے تو اس کو عوام کے لئے کھول کر بھی رکھناچاہے۔ یہاں بند رہنے سے اسسے قبل بھی لاکھوں کی ادویات تباہ برباد کوچکی ہیں۔ یہاں پر تعینات کوئی لیڈی یہاں گزشتہ سات اٹھ سالوں میں سات اٹھ بار ہی دیکھاگیاہے۔یا پھر کھی یاترہ کے دوران یا پھر پنچائیت میں کسی بڑے آفیسر کی آمد پر یہ سنٹر کھولا رہتاہے۔ اس کے علاوہ یہ سنٹر بند ہی رہتاہے۔ انتظامیہ کو چاہے وہ اس سنٹر کو فعال بنائیں۔یاپھر بند کرکے عوام کو دھوکہ سے بچایاجائے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنٹر میں تعینات عملہ کی نشاندہی کرکے کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کریںتاکہ عوام کو انصاف مل سکے۔