84 بٹالین سی آر پی ایف نے چندر کوٹ سے سی آر پی ایف

0
0

خواتین کی بائیک مہم ‘یشسوینی’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
مشکور احمد/ملک شاکر
رام بن// قومی اتحاد کے دن سے پہلے، ‘ایک بھارت شریشٹھہ بھارت’ اور ‘خواتین کو بااختیار بنانے’ کے تھیم کے ساتھ، اس سال، سی آر پی ایف نے ملک کے 3 کونوں، یعنی سری نگر، سے خواتین کی بائیک مہم شروع کی ہے۔جبکہ اس ریلی میں، 150 خواتین بائیکرز، 75 بائک پر، 15 ریاستوں اور 02 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہوتے ہوئے 10000 کلومیٹر کا طویل سفر طے کریں گی جو آخر کار 31 اکتوبر 2023 کو سٹیچو آف دی یونٹی، کیواڈیا پر اختتام پذیر ہوگی ۔وہیںریالی ٹیم، سری نگر تا کیواڈیہ، جس میں 50 بائیک سوار تھے، 25 بائیکوں پر، جو کہ تاریخی لال چوک سری نگر سے جھنڈی دکھا کر 03 اکتوبر 23 کو شام کو ڈیٹ ہیڈکوارٹر 84بٹالین چندر کوٹ رام بن پہنچی۔پرتپاک استقبال کے بعد ٹیم کا رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا، جس کے بعد ضیافت ہوئی۔ سنتوش دھکروال اور راجیش دھکروال ڈی آئی جی سی آر پی ایف نے شام کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران سی آر پی ایف کی ویر ناری روبینہ بیگم کو مہمان خصوصی اور کمانڈنٹ 84 بی این نے شال پیش کر کے خوش آمدید کہا۔اسی کے بعد بمہم کی ٹیم آج اپنے اگلے سفر پر روانہ ہوئی۔جبکہ یہ ایک عظیم الشان رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زیادہ سی آر پی ایف اہلکاروں، گورنمنٹ ہائی اسکول اور کمل اکیڈمی چندر کوٹ کے اسکولی بچوں، میڈیا کے اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، ایس راجیش دھکروال نے کہا کہ یہ ریلی اس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے، جنہوں نے 600 سے زیادہ ریاستوں کو یونین میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا سی آر پی ایف واحد فورس ہے جس میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہے۔ سی آر پی ایف کی خواتین اہلکاروں نے ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا