زوجیلا پر تازہ برف باری،میدانی علاقوں میں بارشیں

0
0

سری نگر //وادی کشمیر کے اوپری پہاڑوں پر تازہ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیاحتی مقام سونہ مرگ کے ساتھ ساتھ زیرو پوائنٹ ، بالہ تل ، گگن گیر ، کلن اور گنڈ میں اتوار دیر رات موسم نے کروٹ بدلی جس کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ اور زوجیلا کے پہاڑوں پر درمیانی شب تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے پیر کے روز بتایا کہ کشمیر میں 9اور 10اکتوبر کو درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا