ڈاکٹر ریحانہ بشیر کا اپنے آبائی گاﺅں کا دورہ، لوگوں نے کیا والہانہ استقبال

0
0

2018 و 2019 سلواہ گاﺅں کہ لے بہترین رہا:عوام
اعجاز کوہلی
مینڈھر // آئی اے ایس میں 187 رینک حاصل کرنے کہ بعد مینڈھر سلواہ کی رہنے والی ڈاکٹر ریحانہ بشیر نے آج اپنے آبائی گاﺅں سلوہ کا دورہ کیا۔ جہاں گاﺅں سلواہ کہ علاوہ دیگر ملحقہ گاﺅں کے لوگوں نے بھی ریحانہ بشیر کہ گھر آکر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقعہ پر ریحانہ نے تمام لوگوں کہ خلوص بھرے پیار کہ لے شکریہ ادا کیا۔ گاﺅں پہنچنے کہ بعد جب دادی سے ڈاکٹر ریحانہ کی ملاقات ہوئی تو یہ منظر کچھ اور ہی تھا جبکہ کہ نویں جماعت میں پڑھنے کہ دوران ہی سر سے والد کا سایا اُٹھ جانے کہ بعد ریحانہ کی اس کامیابی کو کافی اہم مانا جا رہا ہے اور جب ریحانہ نے اپنی دادی سے ملاقات کی تو دادی نے کہا کہ میرا بشیر آگیا تو گھر میں خوشی کہ ساتھ ساتھ کہ غمگین ماحول پیدا ہو گیا۔ ریحانہ نے لوگوں کو ایک میسیج دیا کہ اپ بھی مہنت و لگن سے اپنے بچوں کو تعلیم دے تاکہ آنے والے وقت میں مینڈھر سے کئی دیگر آئی اے ایس آفسیر بنے اور علاقہ کی خدمت کریں ۔جب نماہدہ نے سوال کیا کہ ریحانہ اتنی بڑی کامیابی کا کریڈٹ کسی کو دیتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ والدین کہ علاوہ میرے بھائی عامر بشیر کو جاتا ہے بتا دے کہ عامر بشیر جو 2018 میں آئی اے ایس کا امتحان پاس کر چکے ہیں اور یوں 2018 و 2019 اس گھر کہ لے خوشی کا پیغام لیکر آیا۔ جس سے آج سلواہ گاﺅں میں جوش و جزبہ دیکھنے کے لایق تھا ریحانہ بشیر نے اپنے آبائی گاﺅں میں ہائر اسکینڈری سلواہ میں بچوں سے خطاب بھی کیا جہاں انہوں نے تمام بچوں کو کامیابی حاصل کرنے کہ طریقہ بتایا بچوں نے تالیاں سے ریحانہ کا اپنے سکول میں استقبال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا