’سنکلپ سپتاہ‘ایسپائریشنل بلاکس پروگرام کے تحت جموں کشمیر کے اے بی پی دس بلاکوں میں سے رام بن کاکھڑی بلاک بھی شامل

0
0

سجادکھانڈے
کھڑی؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی وزیر اعظم ہند کی جانب بھارت منداپم نئی دلی سے ’سنکلپ سپتاہ‘اے بی پی ایسپائریشنل بلاکس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اور اس سنکلپ سپتاہ ایسپائریشنل بلاکس پروگرام کے تحت جموں و کشمیر سے 10 بلاکوں کو چْنا گیا اور اس زمرے میں جموں کشمیر کے ضلع رامبن سے کھڑی بلاک کو بھی شامل کیا گیا۔سنیچر کے روز اس پروگرام کے سلسلے میں بی ڈی آو افس کھڑی میں اے سی ڈی رامبن اشوک سنگھ، ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس بٹ ، تحصیلدار کھڑی، بی ڈی آو کھڑی، پی ایچ سی کھڑی انچرج ڈاکٹر وسیم کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ محکمہ دہی ترقی کھڑی کے ملازمین نے وزیر اعظم ہند کے اس پروگرام کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاحظہ فرمایا۔وہی اس پروگرام کے سلسلے میں کھڑی سے بی ڈی سی چیئرمین سجاد حسین، سرپنچ محمد رفیق نائک،سرپنچ فاروق احمد ملک اور نائب سرپنچ محمد ایوب نائک نے نئی دلی میں وزیراعظم ہند کے اس پروگرام میں شمولیت کی۔یاد رہے کہ سنکلپ سپتاہ ایسپائریشنل بلاکس پروگرام کے تحت وزیر اعظم ہند کی جانب ملک کے بچھڑے ہوئے 500 پنچائتی بلاکوں اور 329 اضلاع کو شامل کیا جا رہا ہیں۔ سنکلپ سپتاہ پروگرام کو انعقاد کرنے کا مداو مقصد شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بلاک کی سطح پر حکمرانی کو بہتر بنانا ہے اور اس پروگرام کے تحت ملک کے بچھڑے ہوئے علاقوں کو ترقی پذیر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو زندگی کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے تحصیل کھڑی کے عام لوگوں اور عوامی نمائندوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم ہند نریندر مودی کے بہت ہی مشکور و ممنون ہیں جن کے جانب اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم ہند کے ساتھ ساتھ پوری ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کھڑی کے اس پچھڑے ہوئے علاقے کو ایسپئریشنل بلاک پروگرام کے زمرے میں شامل کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس اقدام سے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بہت زیادہ امید ہیں اور علاقے میں اج تک ترقی کے حوالے سے جو کچھ کمیاں رہ گئی ہیں وہ بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا