شیراز چوہدری
راجوری؍؍ جموں و کشمیر پولیس شہداء میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج ڈی پی ایل گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوا قبل ازیں ٹورنامنٹ 21.09.2023 کو شروع ہوا اور اس کا افتتاح ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ-آئی پی ایس نے کیا تھا ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا دو ٹیمیں مون اسٹار اور جواہر نگر فائنل میں پہنچیں جو آج دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں مون اسٹار فاتح رہا جبکہ جواہر نگر رنر اپ رہا۔ جیتنے والی ٹیم کو 20,000 کا نقد انعام اور ٹرافی دی گئی جبکہ 15,000 روپے نقد اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔ اس موقعہ پر اے ایس پی راجوری ویک شیکر شرما ڈی وائی ایس پی ڈی ار محمد شوکت چوہدری ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر چوہدری کے علاوہ پولیس کے اور بھی افسران موجود رہے۔