گجر بکروال ہاسٹل کے طلباء کے ساتھ کیاتبادلہ خیال
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ رکن پارلیمان انجینئر غلام علی کھٹانہ نے راجوری دورے کے دوران گجر بکروال بوائے اور گرلز ہوسٹل راجوری کا دورہ کیا جہاں موصوف نے ان ہاسٹل کے اساتذہ کے ساتھ تعلیمی شعبے کے ساتھ ساتھ ہوسٹل کے بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا اور مکمل تفصیل فراہم کی اس کے بعد موصوف نے ہاسٹل کے طلبہ کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور یہ معلوم کیا کہ سرکار یا محکمہ قبائلی امور کی طرف سے طلبہ کی فلاح و بابودی کے لیے لاگو کی گئی سکیموں کا فائدہ انہیں مل رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ممبر موصوف نے طلبہ سے تعلیم کے متعلق بھی بات چیت کی لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس دورے کے دوران گجر بکر وال بوائز اور گرلز ہاسٹل کا دورہ کیا ہے اور یہاں پر سبھی طرح کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے انہوں نے کہا متعلقہ محکمہ سے بات کریں گے کہ گرلز ہاسٹل کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ کمپیوٹر لیب چار دیواری اور ایمبولنس کو جلد از جلد مہیا کروایا جائے انہوں نے کہا ان ہاسٹل میں جتنی بھی بنیادی ڈانچے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہماری حکومت جلد از جلد اسے مزید بہتر کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کا یہ نعرہ ہے پڑے گا بھارت تبھی تو اگے بڑے گا بھارت انہوں نے کہا وزیراعظم کا یہ قول ہے کہ ملک کے اخری قبائلی تک مرکزی حکومت سے دی گئی اسکیم کا فائدہ پہنچے اور اس کے لیے یہ حکومت پرعزم ہے۔