فارغین طلباء کو دستار بندی سے نوازا گیا
ساجد طفیل
بھدرواہ؍؍مدرسہ جامعہ فریدیہ میں چودہ نوجوان نے قران حفظ کیا جس سلسلہ میں مرکزی جامع مسجد میں ایک عظیم لشان اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مدارس کے طلبہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی اس جلسہ میں شرکت فرمائی تقریب کی شروعات تلاوت قران پاک سے شروع کی گی بعدازاں دیگر طلبہ نے ناتخوانی بھی کی جس مجلس میں پرسکون ماحول کی کیفیت بن گی بعدازاں ایک درجن سے زاہد طلبہ جنھوں نے قران کریم مکمل کر حفظ قران کا لقب پایا ان کو دستاربندی او دیگر تحائف سے نوزاہ گیا جن خوش نصیبوں نے یہ شرف حاصل کیا ان میں محمد یاسین محمد معروف مبارک علی محمد قاسم ذیشان احمد توصیف احمد عثمان احمد محمدہارون محمد ریاض محمد یاسر محمد عمران محمد عابد شامل ہیں۔