الجمیل فاؤنڈیشن کے زہر اہتمام دارالعلوم حنفیہ مجددیہ تھلوڑی وجے پور میں عید میلاد النبی ﷺکی تقریب کا انعقاد

0
0

ایم شفیع رضوی
سانبہ // الجمیل فاؤنڈیشن وجے پور سانبہ کے زہر اہتمام دارالعلوم حنفیہ مجددیہ تھلوڑی وجے پور سانبہ میں ایک روزہ جشن عید میلاد النبی ? کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ادارہ ہذا میں اور دیگر مکاتب میں پڑھنے والے بچوں میں تلاوت قرآن پاک نعت شریف اور تقاریر کا مقابلہ کروایا گیا اور علمائ￿ کرام نے نبی آخرزماں ﷺ کی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی علمائے کرام نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ نبی آخرزماں ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ہر ممکن کوشش کی جائے سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں نفرتوں رنجشوں سے سماج کو محفوظ کرنے کے لئے تعلیمات رسول ﷺ عمل آوری کی سخت ضرورت ہے بلخصوص نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور منشیات سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کے لئے تعلیمات رسول ﷺہی کارگر ثابت ہو گی اس موقع پر مہمان خصوصی سنئیر سماجی کارکن و وقف بورڈ کے ریاستی ممبر سوہیل کاظمی، تنجیدر سنگھ سوڈی ، الحاج ماسٹر ہاشم علی ، رٹائرڈ انسپیکٹر سلمان چودھری ، ڈاکٹر فضل دین ، ماسٹر گار دین ، علمائے کرام میں حضرت مولانا سرفراز احمد قادری ،حضرت مولانا عبدالحفیظ قادری ، حضرت مولانا عبدالوحید، حضرت مولانا محمد اسلم ، حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں ، حضرت مولانا غلام مصطفی رضوی ، حضرت مولانا باغ حسین، حضرت مولانا محمد علی ، حضرت حافظ مشتاق احمد ، مولوی شیر علی ، حضرت مولانا محمد شریف، حضرت مولانا محمد حنیف وغیرہ دیگر علمائے کرام نے بھی شمولیت فرمائی ۔اس پروقار موقع پر مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کو اور علمائے کرام کو اعزازی اسناد بھی دی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا