ترال میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر کے مکان پر گرینیڈ حملہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

0
0

یواین آئی

سرینگرجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں منگل کے روز مشتبہ جنگجو¶ں نے نیشنل کانفرنس کے لیڈر محمد اشرف بٹ کی رہائش گاہ پر ایک گرینیڈ پھینکا۔ذرائع کے مطابق ترال میں منگل کے روز مشتبہ جنگجو¶ں نے نیشنل کانفرنس لیڈر محمد اشرف بٹ کے مکان پر اس وقت ایک گرینیڈ داغا جب وہ مبینہ طور پر پارٹی کارکنوں کے ایک جلسے سے خطاب کررہا تھا تاہم گرینیڈ مکان کے باہر ہی پھٹا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے لئے نیشنل کانفرنس کے امیدوار جسٹس (ر) حسنین مسعودی بھی موجود تھے۔دریں اثنا فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔اس دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گرینیڈ حملے پر اپنا تشویش ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘اننت ناگ پارلیمانی حلقہ انتخابات کے این سی امیدوار پر گرینیڈ حملے کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔ تاہم یہ جان کر خوشی ہوئی کہ گرینیڈ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اللہ سب کو سلامت رکھے’۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ‘تشویش کے لئے آپ کا شکر گذار ہوں۔ اللہ کی مہربانی تھی، پروگرام ختم ہوچکا تھا اور مسعودی صاحب اور دوسرے ساتھی نزدیکی مکان میں تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں تھا جب اشرف اور ان کے کنبے کو اس طرح کے حملے کا سامنا کرنا پڑا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا