گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر میں چندریان-3 اتسو منانے کے لیے توسیعی لیکچر کا ہوا اہتمام

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر//ڈاکٹر محمد اعظم پرنسپل گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر کی مجموعی نگرانی اور قابل رہنمائی کے نتیجے میں گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر میں شعبہ جغرافیہ، فزکس اور نباتیات نے شعبہ جغرافیہ گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے تعاون سے گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر میں 26ستمبر کو "چندریان-3 اتسو” منانے کے لیے توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔ محکمہ جغرافیہ ایس سی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر اور ڈگری کالج بھدرواہ کے درمیان ایم،یو، او نامے کے تحت دستخط کیے گئے۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ انہوں نے اس موضوع پر مختصر تعارف پیش کیا۔ پروفیسر محمد قاسم میر نے بطور ریسورس پرسن کام کیا۔ انہوں نے چندریان-3 پر مکمل معلوماتی لیکچر دیا اور چاند کی سطح پر محفوظ لینڈنگ اور گھومنے پھرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے چندریان-2 کے مشن کی پیروی کی۔ انہوں نے چندریان 3 کے مشن کے مقاصد پر تبادلہ خیال کیا اور 1980 سے دنیا کے مختلف ممالک کے قمری مشن کا تفصیلی بیان دیا۔ پروفیسر شوکت حسین، پروفیسر محمد رزاق، پروفیسر اسرار احمد، پروفیسر وسیم اکرم، ڈاکٹر شوکت حسین وانی، سندیپ کمار، ڈاکٹر گوہر احمد شاپو اور عاشق علی حقلہ سمیت طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے لیکچر میں شرکت کی۔ پرنسپل ایس سی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر نے بھی منعقد کردہ پروگرام کے حوالے سے روشنی ڈالی اور کہا کہ طلبائ￿ کے فیاض کے لیے اس قسم کے معلوماتی پروگرام سیمینار وقت کی اشد ضرورت ہیں۔ بالآخر اظہارِ تشکر عارف حسین وار لیکچر جیوگرافی، گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر نے پیش کیا اور انہوں نے دونوں اداروں کی انتظامیہ سمیت طلباء اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا