جامعہ معین السنہ کا انگلش میڈیم اسکول میراں پبلک ہائی اسکول ڈینگلہ بیسٹ اسکول اعزاز سے سرفراز

0
0

اہم حصولیابی کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور پونچھ سیول سوسائٹی کے نمائندگان کے لئے ایک ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جامعہ معین السنہ کے انگلش میڈیم اسکول میراں پبلک ہائی اسکول ڈینگلہ جنیاڑ پونچھ کو گذشتہ دنوں دہلی میں انڈین اسکول ایوارڈس 2023 کی جانب سے بیسٹ اسکول ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس عظیم حصولیابی کی خوشی میں گذشتہ شام میراں پبلک ہائی اسکول کی طرف سے ضلع انتظامیہ اور پونچھ سیول سوسائٹی کے نمائندگان کے لئے ایک ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے بطور نمائندہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ سندیش کمار نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیول سوسائٹی کے نمائندگان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اہل پونچھ کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں شروع ہونے والے اس اسکول نے آج قومی سطح پر یہ ایوارڈ حاصل کرکے نہ صرف اپنا بلکہ پورے پونچھ کا نام روشن کیا ہے جس کے لئے ادارہ کے بانی وسربراہ مفتی بشارت حسین ثقافی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔اس موقع پر مفتی بشارت حسین ثقافی نے کہا کہ میں اس ایوارڈ کو پونچھ کی عوام کے نام کرتا ہوں جو ہمیشہ ہمیں اپنے تعاون سے نوازتے ہیں ہمارا مشن تعلیم کو عام کرنا اور امن وسلامتی کو بڑھانا ہے۔ پروگرام میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں سابق ڈپٹی چئیرمین قانون ساز کونسل جہانگیر حسین میر، سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے، ڈی ڈی سی ممبر لورن ریاض ناز، نریندر سنگھ صدر گوردوارہ کمیٹی پونچھ، سرجن سنگھ پونچھ، تاج میر، ایڈووکیٹ محمد زمان، پردیپ کھنہ، ایس پی شاہین خان، پروفیسر فتح محمد عباسی، لیکچرر ہارون راٹھور،حاجی عبد العزیز میر، پیر نثار حسین شاہ, الحاج غلام حیدر شیخ، انجینئر شیخ ،چوہدری محمد فضل،محمد سلیم کھاری سرپنچ بنوت،چوہدری محمد بشیر بجران سابق سرپنچ ڈینگلہ، چوہدری عبدالغنی ٹینٹ ہاؤس، ریٹائرڈ زیڈ ای او عبدالمجید، ٹھیکیدار محمد یوسف ڈینگلہ،تنویر چوہدری، محمد شعبان نظامی، ڈاکٹر غلام حسین قادری، مولانا محمد عاشق وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا