ہمارے پاس ورلڈ کپ جیتنے کیلئے منصوبہ ہے، ٹورنامنٹ کیلئے مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ، میگا ایونٹ جیت کر قوم کو تحفہ پیش کرینگے، آرون فنچ

0
0

ےو اےن اےن
کینبرا ´//آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے کہا ہے کہ عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 کے لئے مضبوط اور متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ہماری ٹیم منصوبہ ہے اسلئے ہماری کوشش ہے کہ میگا ایونٹ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی میگا ایونٹ میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتحوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی قائد نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لئے بہترین سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جس وہ بالکل مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کریگی تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سردھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کیلئے جو 15 کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دیا ہے اس سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ورلڈ کپ جتوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا