یاسین انگلش اسکول منڈی میں جاری پروگرام کا دوسرا دن بہترین انداز میں ہوا اختتام پذیر

0
0

سرفرازقادری
پونچھ؍؍منڈی اسکول میں تین روزہ پروگرام کا دوسرے دن بہت خوبصورت انداز میں اسکول کے بچوں نے پروگرام پیش کیا اسکول کے اساتذہ نے اس پروگرام کے لیے چار گروپوں میں بچوں کو تقسیم کیا ہوا تھا پروگرام کا افتتاح مولانا سید شاہد حسین شاہ بخاری امام و خطیب نورانی جامع مسجد منڈی نے کیا جہاں اسکول کے بچوں نے نعت وتقاریر قوالی اور بردہ شریف کے علاؤہ مختلف کلچر پروگرام پیش کیے اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شوکت بخاری چیرمین یس انڈیا فیڈریشن تھے ڈاکٹرموصوف نے اسکول کے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ قوم کے مستقبل ہیں اور ضرورت اس چیز کی ہے کہ آپ اچھے طریقے سے پڑھیں اور میری دعا ہے کہ آپ اچھے آفیسر بنئیں جب آپ کسی کرسی پر بیٹھو تو ہمشہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد بھی کریں ڈاکٹر نے بچوں کے والدین سے کہا کہ آپ ہمارا تعاون کریں اور ہم سب مل کر بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی دیں ڈاکٹر نیکہا کہ آپ اس آفیسر کی طرح مت بنیں جو کرسی کا ناجائز استعمال کرے اور ایسا آفسر بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ان کے اس خطاب کے بعد مہمان زی وقار مولوی فرید احمد ملک نے کہا کہ آج تک میں نے ایسا پروگرام کبھی بھی نہیں دیکھا ہے یہ پروگرام صرف یاسین آنگلش اسکول منڈی میں یا رضا العلوم اسلامیہ اسکول پونچھ میں ملتا ہے مولوی نے ڈاکٹر بخاری کو مخاطب کر کے کہا کہ میں ٹانگوں سے معذور ہوں مگر زبان سے نہیں میں ایک ممبر کی حیثیت سے آپ کے یس انڈیا فیڈریشن کے جتنے بھی اسکول ہیں سب کو جہاں ضرورت پڑے گی مجھے حاضر پائیں گے اس موقع پر ڈاکٹر نے مولوی فرید احمد ملک کو ٹوکن آف لائو پیش کیا اور اس موقع پر ڈاکٹر نے سیزن 2022.2023 کے بہترین استاذ کا ایوارڈ شبنم مس اور محمد الیاس کو پیش کیا اس کے بعد سینئر صحافی عشرت بٹ نے بچوں کے والدین سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ کے بچے اس طرح اسکول میں پڑھتے ہیں اور اس موقع پر یس انڈیا فیڈریشن کے ڈریکٹر عبد الصمد عمیر ابوبکرسر عبد الغفور سر اور فضل الرحمن سر اور یاسین آنگلش اسکول کے تمام اساتذہ موجود رہے آخر میں پروگرام میں شمولیت کرنے والے بچوں کو انعام سے نوازا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا