نوجوان پیڑی سوشل میڈیا کی گرفت میں!!!

0
0

موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہو سکتا ،لیکن وہیں جہاں ایکطرف سوشل میڈیا آج کے دور میں زندگی کی ایک ضرورت بنتا جا رہا ہے ،دوسری طرف سماج پر اور انسانی زندگی پر منفی اثرات بھی چھوڑتا جا رہا ہے ۔ اتنا بھی نہیں بلکہ کہا جائے پورا سماج اس وقت سوشل میڈیا کا غلام ہے۔ بلکہ اس کے سب سے زیادہ منفی اثرات نوجوان نسل پر پڑتے جا رہے ہیں ۔سماجی رابطہ سائٹس جیسے ای میل، وہاٹس ایپ، ٹیلیگرام، فیس بک، انسٹا گرام ، یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع اور ان سب ذرائع کے استعمال سے کوئی بھی شخص یا ادارہ اپنی بات کو جلدی ، آسان اور موثر طریقے سے دوسرے کے پاس پہنچا تو سکتا ہے۔مگر ان ذرائع کے جہاں زبردست فائدے ہیں وہیں اگر کوئی ان کا استعمال کسی غلط مقصد کیلئے کرے تو وہ بھی انتہائی خطرناک ہیں۔آج سوشل میڈیا پر پیغامات کا ایک سیلاب آیا ہوا ہے ۔نوجوان نسل اس میں پوری طرح سے مگن ہے ۔ کچھ پیغامات بغیر دیکھے اور پڑھے آگے فارورڈ ہو رہے ہیں۔ یہ الگ پہلو ہے کہ اس میں کچھ عریاں تصاویر، ویڈیو وغیرہ خوب سرکیولیٹ ہوتے ہیں اور سماج میں ان سب چیزوں پر سے پردہ اٹھ رہا ہے جن کو حقیقت میں پردہ کی ضرورت تھی۔ علاوہ ازیں سماجی میڈیا کے دو پہلو انتہائی خطرناک شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں ایک تو سماج میں ایک دوسرے سے ملنے کیلئے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی شکل اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ کھانے کی میز پر ایک ساتھ بیٹھے ہونے کے با وجود میز پر بیٹھا ہر فرد اپنی سوشل میڈیا کی دنیا میں مست ہوتا ہے ۔اور یہ عادات نوجوان میں زیادہ پائی جا رہی ہیں ۔ حال یہ ہے اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ وہ نوجوان کس کے ساتھ بیٹھا ہے اور کس مقصد کیلئے بیٹھا ہے۔ تاہم دوسرے الفاظ میں اگر کہا جائے اگر اس ذرائع کا صحیح اور دانشمندی سے ہم نے استعمال نہ کیا نوجوان نسل کی پرورش اس طرح ان دیکھی میں ہوتی رہی تو پورے سماج کا تانا بانا بکھر سکتا ہے۔۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سوشل میڈیا کا انتہائی دانشمندی سے استعمال کریں اور کوشش کریں کہ اس کا استعمال ضرورت کے لئے ہی ہو اور زیادہ سے زیادہ وقت اپنے سماجی حلقے میںگزاریں۔ اور والدین اساتذہ ، سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسکولوں، گھروں میں نوجوان نسل کو سماجی میڈیا کے منفی استعمال سے روکنے کیلئے بیداری پیدا کریں ۔کیونکہ سماج کی ڈور نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے جو آج سوشل میڈیا کی گرفت میں ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا