بی جے پی الیکشن کے لئے تیار، اسمبلی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر منحصر: مرکزی وزیر

0
0

سری نگر، //مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن ہی طے کرسکتا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد کب ہوگا۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی چناو کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے تاہم جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی برسوں سے جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ پچھلے کئی سالوں سے جموں وکشمیر میں سنگبازی کا کوئی واقع پیش نہیں آیا جبکہ حالات بھی پوری طرح سے معمول پر آچکے ہے۔ سیاحتی شعبے کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہاکہ اس وقت کشمیر کے سبھی ہوٹل سیلانیوں سے بھرے پڑئے ہوئے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت امن و امان کا ماحول ہے اور لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔
مرکزی وزیر کے مطابق مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی ترقی میں جموں وکشمیر کا اہم کردار ہے کیونکہ اگلے 25برسوں میں بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔
ان کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اگلے 25سالوں کے دوران دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرے گا اور ترقی کے اس سفر میں جموں وکشمیر کا اہم رول ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا