ڈپٹی میئر جے ایم سی نے ’ہاؤسنگ فار آل‘ اور’اسکل اپ گریڈیشن اینڈ سیلف ایمپلائمنٹ‘ کا اجلاس طلب کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈپٹی میئر جموں بلدیو سنگھ بلوریا نے جے ایم سی کے کانفرنس ہال میں ’ہاؤسنگ فار آل‘ اور’اسکل اپ گریڈیشن اینڈ سیلف ایمپلائمنٹ‘ سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کی۔ واضح رہے جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے خطے میں ’ہاؤسنگ فار آل‘ اور’اسکل اپ گریڈیشن‘ کے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے اور اس پر زور دینے کے لیے ایک اہم اجلاس طلب کیا ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی میئر بلوریا نے جموں کے نوجوانوں میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے میونسپل باڈی کے عزم پر زور دیا۔ ڈپٹی میئر نے جموں کے نوجوانوں کے حوالے سے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کے ذریعے کاروباری کوششوں کے لیے جامع حمایت اور مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد جموں کے نوجوانوں کو اپنے کاروبار قائم کرنے کے لیے ضروری آلات اور وسائل فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ڈپٹی میئر جموں نے ‘وشوکرما جینتی’ پر پی ایم وشوکرما اسکیم شروع کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ یہ اسکیم ہمارے کاریگروں کی زندگیوں کو بدل دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی نے پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز کیا جس کا مقصد روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا