سانبہ پولیس نے آرمز ایکٹ کے تحت دو غنڈوں کو گرفتار کیا

0
0

غنڈہ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی مجموعی نگرانی میں، پولیس نے دو الگ الگ عوامی مقامات پر تیز دھار ہتھیار (‘ٹوکا’) رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت دو غنڈوں کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے یہ گرفتاریاں ضلع سانبہ کے پولیس اسٹیشن وجے پور کے دائرہ اختیار میں لائی گئی ہیں۔تاہم گرفتار غنڈوں کی شناخت وکاس شرما ولد تلک راج سکنہ دلہانی تحصیل بشناہ ضلع جموں اور ابھی کمار عرف ابی ولد کرم چند سکنہ جوئیاں تحصیل ارنیا ضلع جموں کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں دو مقدمات زیر نمبر 131/2023اور130/2023 آرمس ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں۔اس ضمن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی ہدایت پر، پولیس سماج میں سماج دشمن غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور سانبہ ضلع میںغنڈہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا