محکمہ فوڈ سیفٹی کے زیرِ اہتمام باجرے کی کاشت اور اسکے فوائد کے متعلق بیداری ریلی کا انعقاد

0
0

اے ڈی سی پونچھ طاہر مصطفی ملک نے ڈی سی آفس سے ہری جھنڈی دکھا کر ریلی کوکیا روانہ
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں محکمہ فوڈ سیفٹی کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی باجرے کی کاشت و صحت کے لئے اسکے فوائد کے متعلق عوام کو بیدار کرنے کی غرض سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفٰے ملک نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ و ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کر عوام کو بیدار کیا۔ بعد ازاں یہ ریلی سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں اختتام پذیر ہوئی جہاں یوگا کی مشق کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد باجرے کی کاشت و اسکے فوائد کے متعلق بیدار کرتے ہوئے شرکائ￿ کے سامنے پروفیسر فتح محمد عباسی نے ایک بہترین لیکچر دیا جس سے شرکاء متاثر ہوئے۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے اساتذہ و طلباء و طالبات کا اس ریلی میں شمولیت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ باجرے کی کاشت کو بڑھاوا دیں تاکہ مستقبل میں صحت مند طرز زندگی و غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا