دربھنگہ: شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا

0
0

دربھنگہ، // بہار کے دربھنگہ ضلع کے پٹور آؤٹ پوسٹ (او پی) علاقے کے کیدل پور ڈیم ٹولہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
پٹور او پی پولیس اسٹیشن کے انچارج جتیندر چودھری نے ہفتہ کو بتایا کہ گاؤں والوں نے آج صبح اطلاع دی کہ کپوری داس نے کیدیل پور ڈیم ٹولہ میں اپنی بیوی لیلا دیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو خاتون مردہ پائی گئی۔
مسٹر چودھری نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا