یواین آئی
نئی دہلی؍؍پاکستان کے تقریباً350 ہندوؤں اور سکھوں سمیت ہندوستان کے ہزاروں استھی کلشوں کو 8 اکتوبر کو اتراکھنڈ کے ہریدوار میں دریائے گنگا میں ویدک منتروں کے جاپ کے ساتھ بہایا جائے گا۔شری دیوتھن سیوا سمیتی کے قومی صدر انل نریندر نے جمعہ کو یہاں کہا کہ استھی کلش یاترا 7 اکتوبر کو دہلی کے آئی ٹی او سے ہریدوار کے لیے روانہ ہوگی۔اگلے دن استھی کلشوں کو ویدک روایت سے ستی گھاٹ (کنکھل میں) میں مقدس ندی گنگا میں 100 کلو دودھ کے ساتھ بہایا جائے گا۔کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور یاترا کے کنوینر وجے شرما نے کہا کہ یہ 22ویں اشتھی کلش یاترا ہوگی، جس کی تیار یوں میں کئی سماجی کارکن مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں واقع عالمی مشہور شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے مہنت شری رام ناتھ جی مہاراج سے وہاں سے استھی کلشوں کو لانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ مہنت نے اس یاترا میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔