لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی سدھرا نے ایک توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا جس کے موضوع’بدعنوانی: جب مفاد عامہ سے پہلے اپنی ذات آتی ہے‘تھا۔وہیں آج کے پروگرام کے ریسورس پرسن کلبیر سنگھ، جے کے پی ایس، ایس ایس پی سی او آئی آر 18 بٹالین جموں تھے۔تاہم پروگرام کی پوری کارروائی شونیما ملہوترا، ایچ او ڈی سوشیالوجی نے آگے بڑھائی جنہوں نے رسمی خطبہ استقبالیہ سے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پرریسورس پرسن نے اپنے لیکچر میں بدعنوانی کے معنی، اسباب اور مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کے ساتھ حقیقی زندگی کی مثالیں شیئر کیں اور انہیں اپنی زندگی میں ایمانداری کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ مختلف سمسٹرز کے طلباء نے موضوع پر اپنے خیالات پیش کئے۔ اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بی بی آنند نے بھی طلباء سے بات چیت کی اور موضوع کے حوالے سے قیمتی بصیرت فراہم کی۔