مودی حکومت کی پالیسیوں نے زمینی سطح پر ترقی کو یقینی بنایا: ست شرما

0
0

وارڈ نمبر چالیس کے بھرت نگر علاقے میں پیور ٹائلیں بچھانے کے کام کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سابق صدر اور سابق وزیر ست شرما نے وارڈ 40 جے ایم سی کونسلر نیلم نرگوترا کے ساتھ آج وارڈ کے بھرت نگر علاقے میں پیور ٹائلیں بچھانے کے کام کا آغاز کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی لیدران اور مقامی عوام نے شرکت کی ۔وہیںست شرما نے پیور ٹائل بچھانے کے کام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں میں نشیبی علاقے ہونے کی وجہ سے گلیوں میں پہلے کی گئی میکادمائزیشن کو نقصان پہنچا تھا جس کی بڑی مرمت کی ضرورت تھی اور اب اس مسئلے کے طویل مدتی حل کے لیے مقامی کونسلر نیلم نرگوترا نے یہاں پیور ٹائل کے لیے کوششیں کیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس کام سے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل سے بڑی مہلت ملے گی۔وہیںنیلم نرگوترا نے کہا کہ وارڈ میں پچھلے سالوں میں کئی بڑے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت کارپوریشن کو پہلی بار اتنی آزادانہ فنڈنگ ملی ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی وارڈ 40 میں تمام ضروری کام مکمل ہو جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا