یو این آئی
ممبئی، 15 اپریل )کچھ ماہ پہلے تک نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا عالمی کپ ٹیم کے لئے دعوی پکا مانا جا رہا تھا لیکن آخر میں دنیش کارتک دبا¶ میں کھیلنے کا تجربہ پنت پر بھاری پڑ گیا اور وہ عالمی کپ کا ٹکٹ لے اڑے ۔کارتک کو ہندوستانی عالمی کپ ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ ماہر بلے باز کے طور پر آخری الیون میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اگرچہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گنگولی نے پنت کو عالمی کپ ٹیم میں رکھنے کی وکالت کی تھی لیکن سلیکشن کمیٹی نے کارتک کے تجربے پر بھروسہ کیا۔کارتک وہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال ندھاس ٹرافی کے فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری گیند پر چھکا مار کر ہندوستان کو خطابی جیت دلائی تھی۔چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے عالمی کپ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کارتک دبا¶ میں بہتر کارکردگی کے تجربے کے سبب سلیکٹرز کی پسند بن گئے ۔ تاہم پنت کچھ وقت پہلے تک ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی بھی پسند مانے جا رہے تھے ۔پرساد نے کہاکہ اگر اہم وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی زخمی ہو جاتے تو پنت یا کارتک میں سے کسی ایک کو آخری الیون میں کھیلنا تھا۔ ایسی صورت میں اور اہم میچوں میں دبا¶ کا سامنا کرنے کیلئے کارتک ایک بہتر کھلاڑی تھے ۔ یہی وجہ تھی کہ ہم نے انہیں منتخب کیا۔ پنت میں بھرپور صلاحیت ہے اور ان کے پاس زیادہ وقت بھی ہے ۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پنت عالمی کپ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ۔ ہمیں کارتک کو دبا¶ میں ٹیم کو میچ جتاتے دیکھا ہے اور یہی بات ان کے حق میں گئی۔یو این آئی