کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروسز پر پابندی عائد

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے گزشتہ تین دنوں سے کینیڈا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان آج کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا خدمات اگلے نوٹس تک معطل کر دی ہیں۔ہندوستان میں آن لائن ویزا درخواست اور مشاورتی مرکز بی ایل ایس انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹس میں کہا، "ہندوستانی مشن کی طرف سے اہم نوٹس: آپریشنل وجوہات کی بناء پر ہندوستانی ویزا خدمات آج سے اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔ براہ کرم مزید اگلی معلومات کے لییبی ایل ایس ویب سائٹ کو چیک کرنا جاری رکھیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ پیش رفت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کے حالیہ قتل کے حوالے سے ہندوستان پر الزامات عائد کرنے کے تین دن بعد ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا