زائرین کیلئے طبی سہولیات فراہم رکھنے کی یقین دہانی کروائی
لطیف ملک
گول؍؍ سب ڈویژن گول میں تتہ پانی پر ماہ ستمبر سے ریاست و بیرون ریاست سے لوگوں ا?نا شروع ہو جاتا ہے۔زائرین کیا?مد کے پیش نظر گزشتہ روز بلاک میڈیکل آفیسر گول نے شفا بخش مقام تتہ پانی کا دورہ کیا اور وہاں پر ہو رہی تیاریوں کا بخوبی جائزہ بھی لیا،اِس موقعہ پر بی ایم او گول نے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی ٹائم کیلئے یہاں پر مہمانوں کا آنا جانا لگا رہے گا اْتنی دیر تک محکمہ صحت بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ بی ایم او موصوف کا کہنا تھا کہ محکمہ متعلقہ کی پوری کوشش رہے گی کہ اِس دور ان طبی سہولیات سے متعلق کوئی شکایت نہ آنے پائے۔ قابل ِ ذکر ہے کہ تتہ پانی تحصیل صدر مقام سے 24 کلومیٹر اور سنگلدان سے 7 کلومیٹر کی دوری پر واقعہ ہے۔ اِس مقام پر گرم چشمے اْبلتے ہیں جو لوگوں کو مختلف بیماریوں سے نجات دلانے میں انتہائی کاریگر ثابت ہیں، یہی وجہ ہے کہ اِس صحت افزا اور شفا بخش مقام کا نام ’’تتہ پانی ‘‘سے مشہور ہو گیا۔ اِس مقام پر ایک پہاڑی کے بیچ سے دو گرم چشمے اْبلتے ہیں، اِن چشموں کا پانی بہت گرم ہوتا ہے لیکن لوگ اِس گرم پانی میں نہاتے ہیں اور گھنٹوں اِس پانی کے بیچ میں رہ کر اپنی مختلف بیماریوں سے نجات پاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اِن چشموں کا پانی بہت زیادہ گرم ہوتا ہے اگر انسان اس طرح کے عام گرم پانی میں رہے یا اْس سے نہائے تو لازماً شفا پانے کے بجائے جل بھن کر کباب ہو جائے گا لیکن اِن چشموں کے گرم پانی میں اللہ نے نہ جانے کیا تاثیر رکھی ہے کہ انسان اِس گرم پانی سے صرف نہاتے ہی نہیں بلکہ اِسے پیتے بھی ہیں اور مختلف بیماریوں سے نجات باتے ہیں۔ خاص طور پر جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کیلئے تتہ پانی کے درشن کرنا گویا جوڑوں کے دردوں کو آخری سلام کہنے جیسا ہے۔