لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج نے فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے تعاون سے، آج پونچھ کے ہیروز کے اعزاز کے لیے اجوٹ وار میموریل پر 70 فٹ اونچا قومی پرچم نصب کیا۔ وہیںقومی پرچم کو پونچھ کے لوگوں کے نام برگیڈ راجیش بشت، کمانڈر93 انفنٹری بریگیڈ نے یاسین ایم چودھری، آئی اے ایس ڈی سی پونچھ، تعظیم اختر، ڈی ڈی سی چیئرپرسن پونچھ، ونے کمار شرما، ایس ایس پی پونچھ کی موجودگی میں وقف کیا۔ اس تقریب میں سی آر پی ایف اور جے کے پی کے ساتھ ہندوستانی فوج کے جوانوں نے بھی شرکت کی جس میں جھنڈا لہرایا گیا جب کہ پونچھ ضلع کے تین مقامی اسکولوں کے طلباء کی طرف سے سریلی آواز میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔واضح رہے اجوٹ میں ایل او سی کے قریب قومی پرچم لہرانا پونچھ کے لوگوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہر باشندہ اپنی شناخت اس قوم اور ہندوستانی فوج کے ساتھ کرتا ہے اور اس ضلع کے ہر فرد کوایک قوم کے احساس کی تلقین کرے گا۔