نوجوان آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں: غلام مصطفی خان

0
0

سیارف خان
جموں //بے روزگاری اور بے کاری پر بولتے ہوئے نین کے صدر غلام مصطفی خان نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ وہ راجوری پونچھ کے دور دراز کے اضلاع میں ایک بھرتی ا سکیم قائم کرے۔تاکہ وہ نوجوان جو پڑھ لکھ کر اپنے ماں باپ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اپنا روزگار حاصل کر سکے۔اس موقع پر مصطفی خان نے پیشہ از عمر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں تاکہ سماج میں امن کی فضا قائم رہ سکے۔مصطفی خان نے خاص کر منجا کوٹ تحصیل کی پڑھے لکھے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایل او سی کے پاس رہ کر بھی روزگار حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ تحصیل کوٹ میں ایک خاص بھرتی سکیم کو عمل میں لائے۔تاکہ باڈر کی زد میں آکر جو بچے پڑھائی مکمل کرکے بیکار بیٹھے ہیں اپنے ملک کی بھلائی کیلئے اپنے جوہر دکھا سکے مصطفی خان نے تحصیل منجا کوٹ کے کلالی حیات پورا منگل نار جمولا نلی سرولا منجا کوٹ وغیرہ کے نوجوانوں سے امن قائم کرنے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا