لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍جاری رسائی کے ایک حصے کے طور پر اور عوام کی مدد کرنے کے لیے نوجوانوں کی ملازمت میں اضافہ اور خود روزگار پیدا کرنے کے لیے ہندوستانی فوج نے بیوٹیشن کورس کا آغاز 19 ستمبر 2023 سے ایک ماہ کی مدت کے لیے ضلع ڈوڈہ کے گندوہ میں کیا ہے۔اس ضمن میں آس پاس کے دیہاتوں کی کل 26 خواتین کو بیوٹیشن کورس کے لیے رجسٹر کیا گیا ہے۔ وہیںکورس کا بنیادی مقصد ہنر کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے اس علاقے سے معاشرے کے معاشی طور پر پسماندہ طبقے کی خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تاہم ہندوستانی فوج نے دلچسپی رکھنے والی خواتین کو بیوٹیشن کورس میں شامل ہونے کی ترغیب دی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ ہندوستانی فوج کی طرف سے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بہترین استعمال کریں تاکہ انہیں فائدہ مند روزگار اور ہنر مندی کی ترقی میں مدد ملے۔ اس پروجیکٹ سے خواتین کو اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی تاکہ وہ مالی طور پر خود انحصاری بن سکیں۔