ڈگری کالج سدھرا نے’کتاب پڑھنے کے سیشن‘کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گاندھی جینتی منانے کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں کے جاری سلسلے میں،ڈگری کالج سدھرا نے’کتاب پڑھنے کے سیشن’ کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن مہاتما گاندھی جی کی سوانح عمری’ سچ کے ساتھ میرے تجربات ‘ پر مبنی تھاواضح رہے اس کتاب کو بیسویں صدی کے اہم ترین روحانی کاموں میں سے ایک تسلیم کیا گیا ہے۔وہیںکالج کے مختلف سمسٹروں کے طلباء نے کتاب سے اقتباسات پڑھے اور مہاتما گاندھی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس کی زندگی کے اصولوں پر زور دیا۔ گاندھی جی کی شخصیت کو تشکیل دینے والے مختلف واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عدم تشدد اور سچائی پر ان کے خیالات پر غور کیا گیا۔اس موقع پرپروفیسر پوجا شرما، ایچ او ڈی ڈوگری نے بھی تقریب سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے گاندھی جی کی زندگی کے اہم واقعات پر بات کی۔ انہوں نے ہماری زندگی میں سچائی اور عدم تشدد کی اہمیت کو بھی سمجھایا۔واضح رہے اس تقریب کا اہتمام پروفیسر پوجا شرما اور پروفیسر شونیما ملہوترا، ایچ او ڈی سوشیالوجی نے ڈاکٹر انو شرما، ایچ او ڈی باٹنی کے فعال تعاون اور تعاون سے کیا تھا۔