سی یو جے میں ہندی پکھواڑے کا انعقاد

0
0

تقریری، شاعری، مضمون نویسی اور کہانی لکھنے جیسے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

لازوال ڈیسک

جموں؍؍سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کے شعبہ ہندی کی طرف سے 14 سے 29 ستمبر 2023 تک وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین کی قیادت میں پندرہ روزہ ہندی پکھواڑے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر تقریری، شاعری، مضمون نویسی اور کہانی نویسی جیسے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔وہیں ان مقابلوں میں جموں ڈویژن کے مختلف سرکاری کالجوں اور سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کے طلباء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔وہیںوائس چانسلر، پروفیسر سنجیو جین نے آج پہلی نشانی پر دستخط کرکے ‘ہندی میں میرے دستخط’ مہم کا افتتاح کیا۔وہیںہندی شعبہ کے سربراہ پروفیسر بھارت بھوشن نے ان مقابلوں کا انعقاد کیا۔تاہم  تقریری مقابلے میں پہلا انعام جاگرتی گپتا کو ملا ۔وہیںشعری مقابلہ میں پہلا انعام، نکھل کو ملا۔تاہم کہانی لکھنے کے مقابلے میں پہلا انعام، شویتا کو ملا ۔دریں اثناء مضمون نویسی میں پہلا انعام، کرشیکا گپتا کو ملا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا