جموں وکشمیر کے رفیوجیوں کے حق میںاعلان شدہ پچیس لاکھ روپے مالی پیکیج کا بقیہ واگذار کیاجائے:وپل بالی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی یوتھ ونگ صوبائی صدر جموں وپل بالی نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ جموں وکشمیر کے رفیوجیوں کے حق میں اعلان شدہ 25لاکھ روپے مالی پیکیج کا بقیہ واگذار کیاجائے۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں وپل بالی نے کہاکہ سابقہ حکومت نے جموں وکشمیر میں رہائش پذیر رفیوجیوں کے حق میں فی کنبہ25لاکھ روپے منظور کئے تھے جس میں سے ابھی تک صرف 5.5لاکھ روپے ہی واگذارکئے گئے ہیں وہ بھی سبھی رفیوجی کنبوں کو نہیں ملے۔آج تک یہ رفیوجی اعلان شدہ 25لاکھ روپے کی بقیہ رقم جوکہ 20لاکھ روپے فی کنبہ ہے، کو واگذار کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، اس وقت اگر یہ رقم واگذار کر دی جاتی ہے تو رفیوجیوں کے لئے کافی راحت ہوگی جوکہ اِس وقت مالی بحران کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ رفیوجی بیرون ِ جموں وکشمیر بطور مزدور کام کرنے پر مجبور ہیں،اِنہیں کوئی سیاسی نمائندگی حاصل نہ ہے جس سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے اْمیدظاہر کی کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی بقیہ مالی پیکیج کی واگذاری کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رفیوجیوں کی سیاسی وسماجی ترقی کی بھی ضرورت ہے ، اْن کے دیگر جائز مطالبات بھی تسلیم کئے جائیں ، صرف ووٹ بینک کے طور استعمال نہ کیاجائے۔انہوں نے رفیوجی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم اور نوکریوں میںریزرویشن دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا