مختلف مسائل پر ہوئی گفت و شنید
تبریز ملک
درہال // درہال کا ایک وفد اقبال ملک سینئر کانگریس لیڈر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ڈ ولپمنٹ کمشنر اعجاز اسد صاحب سے ملاقی ہوئے۔ جس میں در ہال کے اہم معاملات اٹھائے گئے۔ جس میں در ہال تا روجوری سڑک اور دوسری سڑکیں جو کہ در ہال کو باقی علاقہ جات سے جوڑتی ہیں کے بارے میں تفصیلاًسے گفتگو کی ۔ علاوہ ازیں ڈگری کالج کے لیے جو زمین ہے وہ محکمہ کو دی جائے اور اس سال کالج کی کلاسیں شروع کی جائے۔ اس سلسلے میں جناب ڈی سی نے ڈائریکٹر کالج کو کالج کی زمین کے لئے اور کلاسیس شروع کرنے کے لئے فوری رجوع کیا۔ علاوہ ازیں در ہال سی ایچ سی میں ڈاکٹر بلال کی خدمات کے بارے میں بھی بات کی جن کو بلاوجہ نوکری سے نکالا گیا ہے ۔ڈاکٹر بلال اس وقت چھٹی پہ تھے مگر ان کو ہڑتال میں سمجھ کر برخاست کیا گیا ہے۔ تمام معاملات ڈی سی نے بغور سونے اور جلدی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔