پونچھ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے خصوصی کیمپوں کا اہتمام

0
0

پنشن سے جڑے مسائل کو موقع پر کیا حل
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مختلف مقامات پر ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے ضلع افسر موہندر پال کی زیرِسرپرستی و تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسرز کی زیرِ نگرانی خصوصی کیمپوں کا اہتمام کیا گیا جس میں معذور، بیوہ و بزرگ اشخاص کے پنشن ویریفیکیشن سے جڑے مسائل کو سماعت کر انکو موقعہ پر ہی حل کیا گیا۔پنشن ویریفیکیشن سے متعلق لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس میں کچھ لوگوں کی پنشن ویریفیکیشن مکمل تو ہوگئی تھی لیکن انکی پنشن انکے بینک کھاتوں میں نہیں آرہی تھی جس کا موقعہ پر ہی انکو سٹیٹس چیک کر انہیں واپس کمپیوٹر سینئر سے رجوع کر اپنے دستاویزات اپلوڈ کروانے کی صلاح دی گئی تو کئی اشخاص کی نئی پنشن بھی لگائی گئی۔ اس ضمن میں پہلے بالاکوٹ، سرنکوٹ، منڈی و پونچھ تحصیل میں خصوصی کیمپوں کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت اختیار کر اپنے مسائل کو حل کروایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا