پی ایم ڈی پی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پردیا زور
لازوال ڈیسک
نئی دہلی// بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ انجنیئر غلام علی کھٹانہ نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے متعلق مختلف امور بشمول سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی منظر نامے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔کھٹانہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو سیکورٹی کے منظر نامے اور وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت کئے گئے ترقیاتی کاموں اور دیگر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ فوج، پولیس اور سی اے پی ایف کے جوانوں اور افسروں کی طرف سے سیکورٹی فورسز اور اعلیٰ قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کھٹانہ نے کہا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس ہائی الرٹ پر ہیں اور دہشت گردیوٹی میں امن کو خراب کرنے کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ایک مایوس اور دیوالیہ پاکستان حکومت کی ناکامی سے اپنے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے جموں و کشمیر میں تشدد کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ایم پی کھٹانہ نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے پی ایم ڈی پی اور دیگر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ کچھ تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور دیگر تکمیل کے قریب ہیں جن میں جمبو چڑیا گھر، توی ریور فرنٹ، جموںاکھنور ہائی وے، جموں سری نگر این ایچ پر سرنگیں، جموں اور سری نگر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ اوران منصوبوں پر تھوڑا سا زور دینے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ .انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور یونین ٹیریٹری میں ڈرگ مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سماج دشمن عناصر کی آزادانہ نقل و حرکت کے علاوہ اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک مقامات پر گاما سکینر لگانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔انہوں نے ضلع کپواڑہ میں سرکاری اور نجی اداروں کے ذریعہ کولڈ سٹوریج کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ایم پی کھٹانہ نے سمارٹ میٹرز، بڑھاپے، معذوری پنشن اور خاص طور پر جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے سی اے پی ایف اور فوج کی کچھ بٹالین بنانے کے سلگتے ہوئے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وہیںوزیر داخلہ امت شاہ نے ایم پی کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔