آبھا کارڈ بنانے کے کیمپوں کے متعلق جانکاری دی، صحافیوں کے آبھا کارڈ موقع پر ہی بنائے
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار احمد نے صحافیوں کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کر انکی آبھا آئی ڈی بنا کر انکے آبھا ای کارڈ بنائے اور بعد ازاں ایک پریس کانفرنس دیکر عوام سے اپیل کی کہ جس طرح انہوں نے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ کی جانب سے گھر گھر تک پہنچ کر آیوشمان کارڈ بنائے تھے اب اسی طرح سے "آیوشمان بھوا” کے تحت آئندہ تین ماہ تک پہلے ضلع و بلاک سطح پر سوچھتا و صحت پکھواڑا منایا جائے گا جس میں کیمپس لگا کر لوگوں کی آبھا آئی ڈی بنائی جائیں گی جس کے بعد انکے کارڈ بن جائیں گے جو مستقبل میں انکے لئے صحت کے شعبے میں علاج و معالجہ کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گے اور یہ کیمپس پنچایت سطح پر بھی لگائے جائیں گے جس کے بعد گھر تک پہنچ کر یہ کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان کارڈ پر پانچ لاکھ تک کا سالانہ علاج و معالجہ ہر فرد کا ہوتا ہے اور جب آبھا کارڈ بن جائے گا تو اس کے علاج و معالجہ کا سارا نظام براہ راست اس کے آبھا اکاؤنٹ میں ہوگا جس سے اس کو مزید علاج و معالجہ کے لیے ٹیسٹ و نسخوں کا بھاری بھرکم بوجھ اٹھانا نہیں پڑے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ ان کیمپس میں جوک در جوک شرکت کر اپنے آبھا کارڈ بنوائیں تاکہ مستقبل میں وہ علاج و معالجہ کے متعلق دستاویزات کے معاملے میں پیچھے نہ رہیں۔