میراں پبلک ہائی اسکول ڈینگلہ پونچھ نے ’بیسٹ اسکول وِد ایکٹیو لرننگ ‘اعزاز اپنے نام کیا

0
0

لیلا ایمبیئنس نئی دہلی میں ادارے کے بانی مفتی بشارت حسین ثقافی نے رکن پارلیمان امر پٹنائک کے ہاتھوں اعزاز حاصل کیا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍آج لیلا ایمبیئنس نئی دہلی میں میراں پبلک ہائی اسکول ڈینگلہ پونچھ جموں و کشمیر کے بانی مفتی بشارت حسین ثقافی نے ادارے کی بہتر کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا ۔واضح رہے میراں پبلک اسکول نے یہ اعزاز ’بیسٹ اسکول وِد ایکٹیو لرننگ ‘کے زمرے میں حاصل کیا ۔یہ اعزاز ادارے کے رو رواں مفتی بشارت حسین ثقافی نے رکن پارلیمان راجیہ سبھا امر پٹنائک اور دیگر معززین کے ہاتھوں انڈین اسکول ایوارڈز 2023 کے موقع پر حاصل کیا۔ واضح رہے میراں پبلک اسکول جموںو کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے گائوں ڈینگلہ جنیاڑ میں واقع ہے جس کا قیام مفتی بشارت حسین ثقافی کی قیادت میں2011ئ؁ میں ہوا ۔اس وقت ادارے میں بڑی تعداد میں طلباء زیر تعلیم ہیں جہاں نادار طلباء کے اخراجات ادارہ برداشت کر رہا ہے ۔واضح رہے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ ادارے کے بانی مفتی بشارت حسین ثقافی کی قیادت میں دینی تعلیم کیلئے جامعہ معین السنہ اپنے تعلیمی اور ترقیاتی سفر کو لیکر رواں دواں ہے ۔میراں پبلک ہائی اسکول کی اس شاندار کامیابی پر جہاں کئی سماجی اور سیاسی شخصیات نے مبارک باد پیش کی ۔وہیں ادارے میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے بھی ادارہ کے بانی اور اسٹاف کو مبارک باد پیش کی ۔میران پبلک ہائی اسکول اور جامعہ معین السنہ کے بانی اور سنی علماء کونسل جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری مفتی بشارت حسین ثقافی کی قیادت میں جہاں میراں پبلک ہائی اسکول اور جامعہ معین السنہ اپنے تعلیمی سفر کو لیکر رواں دواں ہیں۔وہیں موصوف کی قیادت میں کئی مقامات پر مساجد کی تعمیر اور مکاتب چل رہے ہیں ۔موصوف ایک مایاناز عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف سماجی شخصیت بھی ہیں ۔ان کی قیادت میں میراں پبلک ہائی اسکول نے یہ اعزاز حاصل کر کے ضلع پونچھ اور جموں وکشمیر کا نام روشن کروایا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا