جی ڈی سی سرنکوٹ نے اوزون کے عالمی دن کے حوالے سے قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ نے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کونسل، شعبہسائنس اور ٹیکنالوجی، جموں و کشمیر کے اشتراک سے ’ورلڈ اوزون ڈے‘ کے موقع پر ایک قومی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ وہیںتقریب کا باقاعدہ آغاز تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ضمیر احمد پرنسپل جی ڈی سی منڈی، مہمان ذی وقارجہانگیر حسین میر، کالج پرنسپل (پروفیسر) ڈاکٹر رانی مغل، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید وجاہت حسین اور آئی آئی سی کے صدر ڈاکٹر اشفاق مغلنے روایتی چراغاں سے کیا۔ اس موقع پرخطبہ استقبالیہ آئی کیو اے سی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید وجاہت حسین نے پیش کیا جس کے بعد این ایس ایس رضاکاروں نے کالج ترانہ کیا۔اس کے علاوہ شعبہ جغرافیہ کے طلباء نے متعدد ماڈلز کی نمائش کی اور اوزون کی کمی کے موضوع پر اپنے مقالے بھی پیش کئے۔وہیںدن بھر کی ورکشاپ میں رنگ بھرنے کے لیے طلبہ کی جانب سے اسی روز ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ضمیر احمد جو کہ ایک کیمیکل سائنسدان ہیں نے اوزون کی تہہ کو پتلا کرنے کے لیے کیمیائی ساخت اور اس کے ذمہ دار کیمیکلز کے بارے میں گفتگو کی اور اپنی تقریر کا اختتام گلوبل وارمنگ سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کیا اور طلباء کو نصیحت کی۔وہیںپروگرام کا اختتام پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) رانی مغل کے صدارتی خطاب کے ساتھ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا