اے ایس سی او ایم ایس اور ہسپتال نے عالمی یوم پیشنٹ سیفٹی منایا

0
0

ہفتہ کے دوران پوسٹرز، رنگولی اور سلوگن مقابلے منعقد کیے گئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ عالمی یوم پیشنٹ سیفٹی کو منانے کے لیے،اے ایس سی او ایم ایس اور ہسپتال نے کوالٹی اینڈ سیفٹی ویک کا انعقاد کیا جس میں ’مریضوں کی حفاظت‘ کے موضوع پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ اس تقریب کا اہتمام ڈاکٹر رابندر رتن پال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اے ایس سی او ایم ایس اور ہسپتال اور ڈاکٹر دیپیکا مہاجن،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور آرگنائزنگ سیکرٹری کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔وہیںہفتہ کے دوران پوسٹرز، رنگولی اور سلوگن مقابلے منعقد کیے گئے۔اس موقع پرڈاکٹر یشپال شرما، ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن)، جموں و کشمیرنیو گورنمنٹ میڈیکل کالجز، نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکل کالجز اور صدر اکیڈمی آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن انڈیا مہمان خصوصی تھے۔ وہیںڈاکٹر رابندر رتن پال نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں پیشنٹ سیفٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کے بعد ڈاکٹر دیپیکا مہاجن کی طرف سے کوالٹی اینڈ سیفٹی ویک کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ وہیںڈاکٹر یشپال شرما، مہمان خصوصی نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے پیشنٹ سیفٹی پر اپنے گیسٹ لیکچر میں مختلف اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد پر محکمہ ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا