سپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ جموں کے تین روزہ دورہ پر

0
0

جموں،// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ وائی بی کھورانیہ اپنے تین روزہ دورے کے لئے جمعہ کے روز یہاں پہنچے۔
اس موقع پر بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے موصوف سپیشل ڈائریکٹر جنرل کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں سرحدی سلامتی اور تسلط کے تمام اہم پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔
مسٹر بورا نے آپریشن کے علاقے میں سیکورٹی کے عمومی منظر نامے جس میں بی ایس ایف بٹالینز کی تعیناتی کا طریقہ کار اور بین الاقوامی سرحد پر ان کے مضبوط تسلط کے پہلو شامل تھے، کو بیان کیا۔
موصوف سپیشل ڈائریکٹر جنرل نے سانبہ سیکٹرکا دورہ کیا جہاں ان کو بی ایس ایف کو درپیش ٹنلنگ اور سرحد پار سے اسمگلنگ کے چلینجز کے بارے میں بتایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مسٹر کھورانیہ نے فوجی جوانوں کو خطاب کیا اور ان کی سرحد پر چوبیس گھنٹے موثر ڈیوٹی انجام دینے کی سراہنا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا