جموںوکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے

0
0

شایم ڈی اورسی او اوبلدیو پرکاش نے جموں و کشمیر بینک کے شیئر ہولڈروں کو سات برس بعد منافع کی ادائیگی کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍ایم ڈی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے جموں و کشمیر بینک کے شیئر ہولڈروں کو سات برس بعد منافع کی ادائیگی کا آغاز کرتے ہوئے آج جموں و کشمیر حکومت، اس کے پروموٹر اور بڑے شیئر ہولڈر کو 28.57 کروڑ روپے اور 1.84 کروڑ روپے کے دو چیک پیش کئے۔ایم ڈی اور سی اِی او نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری اور بینک کے جنرل منیجر ( گورنمنٹ بزنس) شیخ رئیس مقبول کی موجودگی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو مالی برس 2022-23ء کے لئے ڈیویڈنڈ چیک حوالے کئے۔ واضح رہے کہ بینک نے اَپنی 85 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں مالی برس2022-23ء کے لئے 50 فیصد ڈیویڈنڈ کی منظوری دی تھی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں و کشمیر بینک کی حالیہ کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی اِقتصادی ترقی اور لوگوں کو مالی طور پر بااِختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے بینک کی ستائش کی۔ اُنہوں نے مزید کہا ،’’ جموں و کشمیر بینک نے گزشتہ مالی برس کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیںکہ وہ مستقبل میں بہترین بینک کاری خدمات کی توسیع اور لوگوں کو مالی طور پر بااختیار بناتے ہوئے اپنی ترقی کو جاری رکھے گا۔‘‘چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں خود روزگار ی کو فروغ دینے کے لئے بینک کے کردار کی تعریف کی۔ اُنہوں نے بینک کے حصص کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’گزشتہ کئی سہ ماہیوں کے دوران اس کے زیادہ تر مالی پیرامیٹروںمیں بہتری سے سرمایہ کاروں کے لئے بینک کے حصص کو 100 روپے سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھنا کافی اطمینان بخش علامت ہے۔‘‘اِس سے قبل ایم ڈی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت یوٹ حکومت کا تعاو ن اور رہنمائی کے لئے شکریہ اَدا کیا او ربینک کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ یوٹی حکومت کی مسلسل حمایت اور رہنمائی سے ہم اَپنے سالانہ اہداف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں یوٹی حکومت کے جامع، مساوی اور دیرپا اقتصادی ترقی کے مشن کو پورا کرنے کے لئے تندہی سے کام کرتے ہوئے لوگوں کو بہترین بینک کاری خدمات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔دریں اثنا، تیزی کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے بینک کے حصص کی قیمت آج 104.60 روپے پر بند ہوئی جس سے گزشتہ ایک برس کے دوران اس کے سرمایہ کاروں کو 214 فیصد منافع حاصل ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا