تھانہ پولیس منڈی کے علاوہ متعدد سیاسی وسماجی کارکنان نے کیا الوادعی پارٹی کا اہتمام
ریاض ملک
منڈی؍؍تھانہ پولیس منڈی میں تعینات انسپکٹر اشتیاق احمد منہاس کو منڈی میں شاندار طریقے سے لوگوں نے الوادع کیا۔ تھانہ پولیس منڈی میں ایس ایچ او منڈی انسپکٹر سنیل سنگھ کی نگرانی میں الواداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میں جوانوں کی جانب سے ان کی بہترین تال میل اور جوانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر انہیں شاندار پارٹی دی گئی اور امید ظاہر کی کہ مزید پروموشن ہواور اسی طرح وہ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں۔ایس ایچ او منڈی ودیگر نوجوانوں نے انہیں پروموشن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے آئندہ مزید ترقی کی نیک خواہشات کا اظہار کی۔ وہیں پر سماجی کارکن ڈیموکریٹک وپرگریسیو آزاد پارٹی کے سنیر لیڈر فاروق احمد خان کی صدارت میں انسپکٹر اشتیاق احمد کی پرموشن اور ٹرانسفر پر شاندار الوادعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔جس دوران منڈی کے متعدد سیاسی وسماجی لوگوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی شمولیت کی اور بہترین انداز میں انہیں الواداعیہ پیش کیا۔ جب کہ فاروق احمد محمد اکرم لون ،ودیگران نے منڈی میں اپنی خدمات کے دوران بہتر کارکردگی پر انہیں مبارک پیش کی اور آئندہ کے لئے ان کی زندگی کو مزید ترقی اور خوشحالی کی امید ظاہر کی