لازوال ڈیسک
جموں // تجربہ کار سماجی اور سیاسی کارکن اور قومی صدر یوتھ این وائی ایف او ار رشی کول کلیم نے نئی دہلی میں نیشنلسٹ یوتھ فارمرز آرگنائزیشن (این وائی ایف او) کے قومی صدر راہول دویدی سے ملاقات کی۔انجنیئر رشی کلیم نے بات چیت کے دوران عوامی بنیادی مسائل خاص طور پر جکٹ کے کسانوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اعزازی ملاقات تھی کیونکہ انہوں نے محسوس کیا کہ راہول دویدی میں کسانوں کے مفادات اور ترقی کے تئیں سچی لگن کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔میٹنگ کے دوران راہول دویدی نے عوامی بہبود اور جے کے یو ٹی کے لوگوں کو درپیش عمومی مسائل اور ان کے حقیقی مطالبات اور شکایات کے بارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ریشی نے جے کے یو ٹی کے نوجوانوں کے بے روزگاری اور دیگر مسائل کو اٹھایاقومی صدر این وائی ایف او راہول دویدی نے ریشی کلم سے اتفاق کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ حقیقی مسائل کو مناسب فورم پر غور کرنے کے لیے پیش کریں گے۔اورقومی صدر راہل دویدی مناسب وقت پر ذاتی طور پر جے کے یو ٹی کا دورہ کریں گے۔