سانبہ پولیس نے قتل اور عصمت دری میں ملوث 2 مجرموں کو گرفتار کیا

0
0

آٹھ مہینوں میں گھناؤنے جرائم میں ملوث 83 مجرم گرفتار: ایس ایس پی سانبہ
راکیش چوہدری
سانبہ// سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی رہنمائی میں پولیس نے قتل اور عصمت دری کے معاملے میں ملوث دو کٹر مجرموں کو گرفتار کیا ہے جن کے خلاف پولیس اسٹیشن باری برہمنہ اور پولیس اسٹیشن سانبہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ریاض عرف راجو ولد سید علی سکنہ رکھ باروتیاں تحصیل وجئے پور ضلع سانبہ اور علی محمد ولد ہشام دین سکنہ بتھیری تحصیل بلاور ضلع کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔محمد ریاض عرف راجو کو ایف آئی آر نمبر 187/2022 کے تحت 302,307,364,323,427,147,148,201 آئی پی سی 4/25 آرمس ایکٹ پولیس اسٹیشن بارہ برہمنہ میں بلولے کھڈہ کے ذاکر حسین کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔علی محمد کو ایف آئی آر نمبر 222/2023 زیر دفعہ 376، 313، 506، 420 آئی پی سی کے تحت پولیس چوکی رکھ امب ٹلی کے ذریعے پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج کیا گیا تھا کیونکہ اس نے خصوصی طور پر معذور خاتون کے ساتھ عصمت دری کی تھی اور جب وہ حاملہ ہوگئی تھی، تو اس نے شواہد کو ضائع کرنے کی نیت سے منشیات دے کر اس کی رضامندی کے بغیر اسقاط حمل، اسے مجرمانہ طور پر ڈرایا کہ وہ اسے کسی کے سامنے ظاہر نہ کرے اور بعد ازاں پولیس کے چنگل سے بچ جائے، اس کے ساتھ دھوکہ دہی سے شادی کی اور کچھ عرصے بعد کاغذات پر اس کے دستخط کر کے اسے طلاق دے دی۔.ملزمین کو ایس ایچ او تھانہ سانبہ دلجیت سنگھ، ایس ایچ او تھانہ باری برہمنہ سمیت شرما اور انچارج پولس چوکی رکھ امب ٹلی اے ایس آئی رمیش ٹھاکر پر مشتمل پولیس ٹیموں نے ڈی وائی ایس پی گرو رام، ایس ڈی پی او باری برہمنہ راہول نگر اور ایڈیشنل ایڈیشنل آئی جی کی نگرانی میں گرفتار کیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا