پروفیسر ڈاکٹر سشیل شرماکو ’سنت ونوبا بھاوے راشٹریہ سیوا پرسکار ‘سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ پروفیسر ڈاکٹر سشیل شرما، ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی، جی ایم سی ایچ، جموں کو آج گاندھی گلوبل فیملی، ویمن انڈمان نکوبار جزائر، پورٹ بلیئر کی جانب سے’سنت ونوبا بھاوے راشٹریہ سیوا پرسکار‘ سے نوازا گیا۔واضح رہے ڈاکٹر سشیل نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق لوگوںکا علاج کرکے اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرکے بہت سی قیمتی جانیں بچائیں۔ تاہم گاندھی گلوبل فیملی اقوام متحدہ کے شعبہ گلوبل کمیونیکیشن سے منظور شدہ پیس این جی او ہے جو نوجوانوں میں مہاتما گاندھی، مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور نیلسن منڈیلا کے نظریے کا پرچار کرتی ہے۔ یہ تنظیم گراس روٹ لیول پر دوستی بڑھانے کے لیے خود کو منسلک کرتی ہے اور پوری دنیا میں لوگوں سے رابطہ قائم کرتی ہے۔ اس دوران انورادھا لال (صدر جی جی ایف (ڈبلیو) انڈمان اینڈ نکوبار جزائر)، پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما، ترپتا ورما، آئی ڈی سونی، ڈاکٹر ترن سنگھ، ڈاکٹر روہندرا لال، مہبش، شری رویندر کمار (بھرم کماری آشرم جموں) ، ڈاکٹر سنجوگیتا سودن، ڈاکٹر اروند کوہلی (ویسکولر سرجن)، ڈاکٹر راہل گپتا (ایچ او ڈی چیسٹ ڈیزیز ہسپتال) شرکت کی۔واضح رہے ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹر سشیل شرما نے 19,000 سے زیادہ آسان اور پیچیدہ کورونری سرجریاںانجام دی ہیں۔ انہوں نے ہر اتوار کو غریب، پسماندہ اور دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے مفت کیمپس کا انعقاد کر کے احتیاطی کارڈیالوجی کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جس میں مستحق لوگوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی گئی۔ وہ بہت سے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز کے بھی وصول کنندہ ہیں جن میں بہترین عوامی خدمات کے لئے ریاستی ایوارڈ، سوامی وویکانند ایوارڈ، مہاتما گاندھی سیوا میڈل، ڈبل ہیلیکل نیشنل ہیلتھ ایوارڈ، کریپا ایوارڈ، گلوبل پیس ایوارڈ، ایف ایم ریڈیو 92.7 کا سب سے مشہور ڈاکٹر ایوارڈ، ورلڈ ہائی بلڈ پریشر لیگ ایوارڈ شامل ہیں۔