جی او سی-ان-سی ناردرن کمانڈ نے دفاعی نامہ نگاروں کے کورس 2023 کو نوازا

0
0

شلازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، جی او سی-ان-سی ناردرن کمانڈ نے آج ریزانگلا ہال، ادھم پور میں ڈیفنس کرسپانڈنٹس کورس کے 33 پین انڈیا صحافیوں کو نوازا۔واضح رہے اس کورس کا اہتمام محکمہ تعلقات عامہ کی وزارت دفاع نے کیا تھا۔واضح رہے اس سلسلے میںآرمرڈ آلات، تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے لیے آرمی لیگ کا آغاز رتنوچک ملٹری اسٹیشن کے دورے سے ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹائیگر ڈویژن کی طرف سے آرٹلری آلات کا مظاہرہ دیکھا اور جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈی سی بی سے واقفیت بھی دیکھی۔دریں اثناء ڈی سی سی کے صحافیوں کو پونچھ-راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل سی) پر اینٹی انفلٹریشن آبسٹکلس سسٹم (AIOS) دیکھنے کا موقع دیا گیا۔ انہیں جھنگر اور بھمبر گلی، راجوری میں ایل اوسی کے ساتھ آگے کے علاقوں میں لے جایا گیا اور انہیں علاقے اور ایل سی کی آبادی کے بارے میں بتایا گیا۔وہیںپائن ووڈ سکول ہمیرپور کے دورے کے دوران انہوں نے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ تاہم کورس نے فوجیوں کی واقفیت کی تربیت کا مشاہدہ کرنے کے لیے کور بیٹل اسکول، سرول کا بھی دورہ کیا اور دورے کے دوران ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔دریں اثناء صحافیوں کے ایسے دور دراز مقامات کے دورے سے انہیں سرحدوں کے ساتھ اور جموں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں ہندوستانی فوج اور عوام کے دستوں کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں کو سمجھنے میں مدد ملی۔وہیںاختتامی تقریب کے دوران، کرنل امیتابھ شرما، پی آر او جے پور اور نوڈل آفیسر نے کورس کی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا اور آرمی چیف نے شرکاء کو سرٹیفکیٹس سے نوازا اور دفاعی معاملات پر مثبت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا