سعودی ولی عہد ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے

0
0

دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ایم این این

ریاض؍؍ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہندوستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔امکان ہے کہ وہ 9-10 ستمبر کو G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچیں گے۔ 11 ستمبر کو وہ سرکاری دورہ کریں گے۔اپنے ایک دن کے سرکاری دورے کے دوران، سعودی ولی عہد، جو سعودی عرب کے ڈی فیکٹو حکمران بھی ہیں اور ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں، امکان ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔حال ہی میں سعودی سفیر صالح عید الحسینی نے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد، جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ‘تمام ڈومینز میں ہندوستان۔سعودی عرب تعلقات کی مزید ترقی اور پیشرفت کے منتظر ہیں۔ آخری بار سعودی ولی عہد نے فروری 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ شہزادہ کا آئندہ دورہ چین کی طرف سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔دریں اثنا، پاکستان ولی عہد کے دورے کے لیے زور دے رہا ہے۔فروری 2019 میں جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہندوستان کا دورہ کیا تو انہوں نے پاکستان کا بھی دورہ کیا۔اگرچہ ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ سعودی ولی عہد اپنے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا