جموں و کشمیرپولوشن کنٹرول کمیٹی کے زیر اہتمام صاف ہوا کے عالمی دن پر تقریبات

0
0

جموں کے مختلف اسکولوں کے طلباء کے درمیان مباحثہ اور پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//نیلے آسمان کے لیے صاف ہوا کا عالمی دن ہر سال 7 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔وہیں آلودگی کنٹرول کمیٹی نے اس سال کے تھیم "صاف ہوا کے لیے ایک ساتھ” کے ساتھ 2023 میں نیلے آسمان کے لیے صاف ہوا کا عالمی دن منایا۔اس تقریب کو نشان زد کرنے کے لییپی سی سی نے جموں کے مختلف اسکولوں کے طلباء کے درمیان مباحثہ اور پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔تقریب میں شرکت کرنے پر بچوں کے ساتھ ان کے اساتذہ کو جے کے پی سی سی نے مبارکباد دی۔ جے کے پی سی سی نے ایم کے وڈیرا، ڈائریکٹر باسوہلی اسکول آف آرٹ اور ان کی ٹیم کو بالعموم آرٹ کو فروغ دینے اور خاص طور پر ماحولیاتی تحفظ کی طرف بچوں کی طرف راغب کرنے میں ان کے تعاون پر بھی مبارکباد دی۔پروگرام میں جے کے پی سی سی کے افسران/ اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی نمائش کی گئی جسے تمام شرکاء نے سراہا۔ شرکاء نے قومی سطح کی تقریب میں بھی شرکت کی جو بھوپال میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیلے آسمانوں کے لیے صاف ہوا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔اسی طرح کی ایک تقریب جموں و کشمیرآلودگی کنٹرول کمیٹی نے انڈسٹریل اسٹیٹ کھنموہ میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کھنموہ کے تعاون سے منعقد کی تھی، جس میجموں و کشمیر آلودگی کنٹرول کمیٹی کے افسران، ماہرین ماحولیات اور صنعتی یونٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا